Thursday, April 25, 2024

کراچی کے 2 تھانیدار تیل چوری میں ملوث نکلے

کراچی کے 2 تھانیدار تیل چوری میں ملوث نکلے
March 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے 2 تھانیدار تیل چوری میں ملوث نکلے۔ اسٹیل ٹاؤن سے 48 ہزار لٹر اسمگل شدہ تیل قبضے میں لیا گیا۔ کراچی پولیس کی صف میں شامل مزید کالی بھیڑیں بے نقاب ہو گئیں۔ دو اہم تھانوں کے ایس ایچ اوز ہی تیل چوری میں ملوث نکلے۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاون ابوعمیر اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سلیم رند کو ملزم قرار دینے کی انکوائری رپورٹ کراچی پولیس چیف کو پیش کردی گئی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹاون سے  اڑتالیس ہزار لیڑ اسمگل شدہ تیل تحویل میں لیا گیا اور مقدمہ صرف بارہ لیٹر کا درج کیا گیا۔ غائب کردہ تیل کی مالیت پنتالیس کروڑ روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ابوعمیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ایس ایچ او سلیم رند اور اے ایس آئی منظور علی کو بھی سزا ملنی چاہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہری کی درخواست پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔