Sunday, May 12, 2024

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سکیورٹی سے محروم

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سکیورٹی سے محروم
February 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا کینٹ ریلوے اسٹیشن سکیورٹی سے محروم ہے ۔ پاکستان ریلوے میں سکیورٹی نظام میں بہتری لانے کے دعوے تو بہت کئے جاتے  ہیں مگر  عملی طور پر صورتحال بہت مختلف ہے ،کراچی کینٹ اسٹیشن پرسامان کی اسکیننگ کےلئے منگوائی  جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی مشین کمرے میں بند پڑی ہے۔ لاکھوں روپے مالیت کی اسکیننگ مشین کراچی کینٹ اسٹیشن پر تاحال فعال نہ کی جا سکی ،دوسری جانب چیکنگ ے نام پر صرف خانہ پوری کی جا رہی ہے ۔ مرکزی دروازے پر چیکنگ  کے دوران میٹل ڈیٹیکٹر پر لال بتی جلے  یابیپ بجے، روک کردوبارہ تلاشی نہیں لی جاتی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ستم تو یہ ہے سامان کی اسکیننگ کےلئے منگوائی جانے والے لاکھوں روپے کی مشین بھی کمرے میں بند ہے۔ اوردروازے پربڑاسے تالہ بھی لگاہے۔اب کوئی بھی کسی بھی طرح کا سامان باآسانی لے جاسکتا ہے۔ مسافروں نے وزیرریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسٹیشن کی سکیورٹی بہتر بنانے کےلئے عملی اقدامات کریں۔