Thursday, March 28, 2024

کراچی : کینجھرجھیل کے متعفن پانی سے لاکھوں شہری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا

کراچی : کینجھرجھیل کے متعفن پانی سے لاکھوں شہری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا
December 21, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی اور ٹھٹھہ کے شہریوں کے لئے پانی کے سب سے بڑے ذخیرے کینجھر جھیل میں مردہ جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جھیل میں فیکٹریوں کی آلودگیوں نے پانی کو مزید زہریلا کر دیا جس سے لاکھوں افراد پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو کینجھر جھیل سے ملنے والا پانی زہریلا ہو گیا۔ کھینجر جھیل کراچی سے ایک سو بائیس کلو میٹر کی دوری پر ٹھٹھہ کے قریب واقع ہے۔ جھیل سے شہر قائد کے باسیوں کوروزانہ پانی مہیا کیاجاتا ہے لیکن اسی جھیل میں درجنوں مردہ جانوورں کا انکشاف ہوا ہے۔ کینجھر جھیل کی کے بی فیڈر ریگولیٹر میں مردہ گیدڑ، خنزیر، بھینسں اور دیگر جانور پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث یہاں شدید تعفن ہے اور کھڑا ہونا مشکل ہے جبکہ جھیل میں فیکٹریوں اور کارخانوں کا زہریلا پانی بھی مسلسل شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے صاف پانی کی یہ جھیل زہر کے ذخیرے میں بدل گئی ہے۔ کینجھر جھیل سے آلودہ پانی کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ شہر کو بھی فراہم کیا جاتا ہے جس سے ان شہروں میں ہر سال تیس لاکھ کے قریب افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔