Friday, March 29, 2024

کراچی : کیماڑی آئل ٹرمینل میں خوفناک آتشزدگی‘ ایک شخص دم توڑ گیا

کراچی : کیماڑی آئل ٹرمینل میں خوفناک آتشزدگی‘ ایک شخص دم توڑ گیا
November 26, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی پورٹ پر آئل ٹرمینل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ نجی کمپنی کے ٹینک میں لگنے والی آگ کے شعلے بے قابو ہو گئے۔ آگ سے دو افراد جھلس گئے، ایک دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف۔ آگ ٹینک میں دھماکے کے بعد بھڑکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی کے آئل ٹرمینل میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ہیں لیکن آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ اس سے پہلے کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل کے ٹینک میں آگ بھڑکی تاہم کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا

لیکن ابھی کے پی ٹینڈرز کو جائے وقوعہ سے نکلے کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ٹینک میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کے پی ٹی کے سات فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔

آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کیلئے کیمیکل اور فوم استعمال کیا جا رہا ہے۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔