Thursday, May 9, 2024

کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا، سراج قاسم تیلی

کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا، سراج قاسم  تیلی
February 11, 2020
کراچی (92 نیوز) تاجر رہنماء سراج قاسم  تیلی برس پڑے، کہتے ہیں کہ کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا،، شہر خراب کرنے میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا ہاتھ ہے۔ سراج قاسم  تیلی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے ایم کیو ایم سے جان چھڑا لی، اب پی ٹی آئی اٹکی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ، وزراء اور میئر کو ڈر ہونا چاہیے کہ کام نہ کیا تو عوام برا حال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی سب بھول جاتے ہیں، آج جو کچھ شہر میں ہورہا ہے وہ سب ان پارٹیوں کے سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے، 2013 میں شکر ہے کہ آپریشن شروع ہوا، آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوگئی۔ تاجر رہنماء بولے کہ فیڈرل میں کوئی اور صوبے میں کوئی اور تو بلدیات میں کوئی اور ہے، کچھ لوگ صرف چمچہ گیری میں لگے رہتے ہیں، ہم نے پہلے روکا ہوتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔