Thursday, March 28, 2024

کراچی کیلئے پچاس فائرٹینڈرز اور دو باؤزرز پاکستان آنے کیلئے بحری جہاز پر لوڈ ہو گئے

کراچی کیلئے پچاس فائرٹینڈرز اور دو باؤزرز پاکستان آنے کیلئے بحری جہاز پر لوڈ ہو گئے
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی کیلئے پچاس فائر ٹینڈرز اور دو باؤزرز چین سے پاکستان آنے کیلئے بحری جہاز پر لوڈ ہو گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے فائر ٹینڈرز کی تصویریں ٹوئٹ کر دیں۔ علی زیدی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فائر ٹینڈرز میں 7 ہزار لیٹر پانی اور فوم فراہم کرنے کی صلاحیت ہو گی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحفہ چین سے کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی پیکج میں شامل اسکیم کے تحت فائر ٹینڈر خریدے گئے ہیں ۔ 25 ارب روپے کا کراچی پیکج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں دیا گیا تھا۔ فائر ٹینڈر کیلئے صنعتی ایسوسی ایشنز اور کے ایم سی کے درمیان معاہدہ ہو گا جبکہ لانڈھی، بن قاسم، کورنگی صنعتی ایریا، سائٹ ایسوسی ایشن، نکاٹی، ایف بی ایریا ایریا صنعتی زون کو آگ بجھانے کے الات دیے جائیں گے۔