Friday, April 26, 2024

کراچی کیلئے فراہمی آب منصوبہ کے فور پر قائم سب کمیٹی رپورٹ جمع نہ کراسکی

کراچی کیلئے فراہمی آب منصوبہ کے فور پر قائم سب کمیٹی رپورٹ جمع نہ کراسکی
November 25, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کراچی کے فراہمی آب کے بڑے منصوبے کے فور کو مزید تاخیر کا شکار کرنے میں مصروف ہے، سب کمیٹی مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود رپورٹ جمع نہیں کرواسکی۔ سندھ حکومت نے نیسپاک کی رپورٹ کا تجزیہ کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی کو نیسپاک کی رپورٹ کا ماہرانہ تجزیہ کر کے اس کی روشنی میں آگے کا لائحہ عمل بنانے کا کہا گیا تھا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ نے سات رکنی سب کمیٹی بنائی، ایم ڈی واٹربورڈ کوسب کمیٹی کاچیئرمین بنایا۔ سب کمیٹی نے نیسپاک کی ڈیزائن ریویو رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کرنی تھیں۔ سب کمیٹی نے کے فور کے کنسلٹنٹ او سی ایل اور نیسپاک کے نمائندوں سے منصوبے کے ڈیزائن میں ہونے والی ٹیکنیکل فالٹ پر بات بھی کرنی تھی۔ سب کمیٹی کو احکامات جاری کئے گئے تھے کے فائنل رپورٹ 22 نومبر تک مکمل کر کے ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیجی جائے، 22 نومبر گزر گئی لیکن سب کمیٹی فائنل رپورٹ تیارنہ کرسکی۔ واٹربورڈ حکام کے مطابق نیسپاک کی جانب سے تاحال رپورٹ ہی موصول نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سےسب کمیٹی کو رپورٹ بنانےمیں تاخیر ہورہی ہے۔