Tuesday, May 21, 2024

کراچی کیلئے 50ارب روپے کا تبدیلی پیکج آنے والا ہے، پرپوزل 92نیوز نے حاصل ‏کرلیا

کراچی کیلئے 50ارب روپے کا تبدیلی پیکج آنے والا ہے، پرپوزل 92نیوز نے حاصل ‏کرلیا
October 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)تحریک انصاف نے کراچی کیلئے 50 ارب روپے کا تبدیلی پیکیج تیار کر لیا ،  مختلف منصوبوں کیلئے سفارشات تیار کر لی گئیں ، سفارشات پر مبنی پروپوزل 92 نیوز نے حاصل کرلیا۔ تبدیلی آنہیں رہی، آگئی ہے ، کپتان کا وعدہ وفا ہونے کو تیار ہے ،  وزیراعظم عمران خان کی حکومت کراچی کیلئے 50 ارب کا تبدیلی پیکیج دینے کیلئے تیار ہے ، منصوبوں کی سفارشات تیار  ہیں ، 92 نیوز نے پروپوزل حاصل کرلیا۔ کراچی پیکج میں انفراسٹرکچر اور ماسٹر پلان پہلی ترجیح ہے ،  فراہمی آب کے منصوبہ کے فور، کے فائیو، حب ڈیم، ڈی سلینیشن، آر او پلانٹس، ٹریٹمنٹ پلانٹس، سولڈ ویسٹ ری سائیکل، پارکس، گرین لائن اور سرکلر ریلوے بھی پروپوزل میں شامل ہیں۔ پانی، سیوریج اور پانی سمندر بُرد کرنے کے نظام کی بہتری، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، پپری پمپنگ اسٹیشن کی توسیع، ہالیجی، منچھر جھیل کو سیاحتی مقام بنانا، ریسکیو نظام، چڑیا گھر، سفاری پارک، کیرتھر نیشنل پارک، کلری اور ہالیجی جھیل میں پارک کی تعمیر بھی پروپوزل کا حصہ ہے۔ پروپوزل کے مطابق گورنر ہاوس سندھ میں آرٹ اینڈ کلچر کمپلیکس، میوزیم، اربن فاریسٹ، سائٹ لمیٹڈ اور کائٹ لمیٹڈ کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔