Friday, April 26, 2024

کراچی کیساتھ بہت نا انصافیاں ہوئیں،حکمران قبلہ درست کر لیں ،مصطفیٰ کمال

کراچی کیساتھ بہت نا انصافیاں ہوئیں،حکمران قبلہ درست کر لیں ،مصطفیٰ کمال
December 24, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی نے لیاقت آباد میں بڑے سیاسی شو سے ایم کیو ایم کو شدید پریشانی سے دو چار کر دیا۔
مصطفی کمال نے سندھ سرکار اور مخالفین کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ بہت نا انصافیاں ہوچکی ہیں اب حکمران قبلہ درست کرلیں ۔ عوام نے فیصلہ دیا تو پھر نہ کہنا۔
پاک سر زمین پارٹی نے لیاقت آباد میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا تو لیاقت آباد کا پنڈال بچوں، بڑوں اور خواتین سے بھرگیا۔ جلسے کے شرکا کا جوش و خروش آسمان کی بلندیاں چھوتا رہا۔


جلسے سے خطاب میں چئیرمین پی ایس پی نے مردم شماری نتائج مسترد کردیے ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھاکر سازش کی گئی ہے ۔کراچی والوں نے فیصلہ دیا تو پھر نہ کہنا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہیں نہ ادویات ۔ شہریوں کو مضر صحت پانی پلایا جارہا ہے ۔ شہریوں کے ساتھ نا انصافی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ خدارا کراچی کے ساتھ زیادتیاں بند کریں ۔ سی پیک گیم چینجر ہے تو کراچی کو سرکلر ریلوے دے دو۔