Friday, March 29, 2024

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک پہنچ گیا‏

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک پہنچ گیا‏
June 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں لیکن گرمی ختم نہیں ہورہی، پارہ  35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بادل تو ہیں لیکن بارش نہیں ہورہی ، شہر  میں آج بھی گرمی ہے،ہوائیں بھی کم کم چل رہی ہیں ،  سمندر کنارے رہنے والے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے بھی  محروم ہیں ، ہوا میں نمی کے تناسب ساٹھ فیصد ہونے کی وجہ سے پسینہ بھی آرہاہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کل مزید بادل شہرقائد کارخ کریں گے ، سمندری ہوائیں بھی چلیں گی جس سے موسم خوشگوارہوسکتاہے جبکہ بارشوں کے لئے جولائی کے دوسرے ہفتے تک مون سون کا انتظار کرنا ہوگا۔