Friday, April 26, 2024

کراچی میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شہری کو گندے پانی میں پھینک کر لوٹ لیا

کراچی میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شہری کو گندے پانی میں پھینک کر لوٹ لیا
August 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کی گلیوں میں جمع گندے پانی سے لٹیروں کو شہریوں کو لوٹنے میں آسانی ہونے لگی۔ کورنگی نمبر 4 میں گندا پانی اسٹریٹ کرمنلز کیلئے فائدہ مند بن گیا۔ دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شہری کو گندے پانی میں پھینک کر لوٹ لیا۔ شہری گندے پانی میں گرتے ہی لوٹ لیا گیا ۔ ملزمان کو دیکھ کر ایک شہری بھاگ گیا۔ ملزمان وادرات کے بعد فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ دوسری طرف کراچی میں گاڑی چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں 11، جون میں 20 گاڑیاں اور 235 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔ موبائل فون چھیننا تو بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے ۔ مئی اور جون میں شہریوں کو 165 گاڑیوں، جبکہ 2980 موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ صرف جون میں لٹیرے 1877 موبائل فون لے اڑے ۔ رواں ماہ کے 10 دن کے دوران 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کی جا چکی ہیں جبکہ600 سے زائد افراد کو موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا ۔