Tuesday, April 16, 2024

کراچی کی نمائش چورنگی میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری

کراچی کی نمائش چورنگی میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری
November 21, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے فیض آباد دھرنے کی حمایت میں کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی دو روز سے دھرنا جاری ہے ۔ شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا ۔
دھرنے کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر وفاقی وزیر زاہد حامد کے مستعفی ہونے اور دیگر نعرے درج ہیں ۔ شرکا نے مطالبہ کیاکہ حکومت ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے ذمہ داران کو سامنے لائے اور وفاقی وزیر زاہد حامد کوعہدے سے برطرف کیاجائے۔
دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ اگر فیض آباد دھرنے کے شرکاکے خلاف طاقت کا استعمال اور آپریشن کیا گیا تو ملک میں انتشار کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی ۔