Thursday, April 25, 2024

کراچی کی نشوا کو انجکشن لگانے والا ملزم گرفتار

کراچی کی نشوا کو انجکشن لگانے والا ملزم گرفتار
April 16, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے دارالصحت اسپتال میں اوور ڈوز  کا انجکشن لگنے والے نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی ، بچی کو آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ، دوسری جانب اپولیس نے بچی کو انجیکشن لگانے والےآغا معیز کو باقاعدہ گرفتار کرکے عدالت میں  پیش کر دیا جہاں ملزم کو 20 اپریل  تک  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

نشوا کا سی ٹی اسکین اورایم آرآئی ہوگیا،دماغ کے کچھ حصے میں سوجن برقرار ہے۔اسپتال ذرائع کاکہناہےکہ دماغی سوجن کم ہونے کے بعد مزیدبہترعلاج ہوسکے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے بعد محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ سول اسپتال کے سینئرڈاکٹر ایم این لال کمیٹی کے رکن ہیں۔

کمیٹی نشوا کی طبعیت بگڑنے سے متعلق انکوائری کرکے تین دن  میں رپورٹ دے گی۔

دوسری جانب پولیس نے نشوا کو انجکشن لگانے والے  آغا معیز کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فاروق کہتے ہیں ملزم آغامعیز نے بچی کو انجکشن لگایا تھا.

ملزم نے اپنے بیان میں کہاہےکہ لیڈی ڈاکٹر نے انجکشن لکھ کر دیاتھا اس نے لگادیا۔

پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کوبھی بیان کےلئے طلب کرلیاہے۔