Tuesday, April 23, 2024

کراچی کی معصوم رابعہ کے قاتل پکڑے گئے

کراچی کی معصوم رابعہ کے قاتل پکڑے گئے
April 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کمسن رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنےوالےملزمان پولیس کی گرفت  میں آگئے۔ملزمان نےجرم کااعتراف کرلیا ، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا۔ ملزم نے بتایاکہ رابعہ کو اورنگی ٹاؤن سے اغواء کیا اور بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا ، لاش منگھوپیر میں لے جاکر پھینک دی۔ تینوں ملزمان فضل محمد، رحیم بخش اور فقیر محمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا سامان چارپارئی، چادر اور رابعہ کی چپل برآمد کرلی۔ جس رسی سے رابعہ کا گلا گھونٹا گیا وہ رسی بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کےمطابق ملزم مہر علی نے مبینہ طور پر چھ سالہ رابعہ سے زیادتی کی۔ مہر علی پہلے سے گرفتار ملزم فضل کا بیٹا ہے۔ پولیس کاکہناہےتمام شواہد کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا ہے۔دو سے چار روز میں تمام ڈی این اے رپورٹس موصول ہوجائیں گی۔ ڈی این اے کی رپورٹ کےبعد تمام حقائق بھی سامنےآجائیں گے۔