Saturday, April 20, 2024

کراچی کی متعدد مارکیٹوں میں تاجروں نے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد کاروبار شروع کر دیا

کراچی کی متعدد مارکیٹوں میں تاجروں نے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد کاروبار شروع کر دیا
April 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ  میں آن لائن کاروبار کا آغاز ہو گیا۔ کراچی کی متعدد مارکیٹوں میں تاجروں نے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد کاروبار شروع کر دیا۔ آن لائن کاروبار کرنے کے حوالے سے تاجر پریشان ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کو ملازمین کی معلومات بھی نہ دی اور اجازت نامہ بھی نہ لیا لیکن دکانیں کھولنے کے لئے مارکیٹ پہنچ گئے۔ پولیس بھی موقع پر پہنچی اور تاجروں سے اجازت نامہ طلب کر لئے۔ پولیس نے بتایا کہ دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے، صرف آن لائن کام کی اجازت ہے۔ پولیس اہلکار سماجی فاصلہ برقرار رکھنےکا اعلان بھی کرتے رہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے نام پر چھوٹے تاجروں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے دکانداروں کے جمع ہونے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ  شٹر بند رکھ کر آن لائن کاروبار کی اجازت ہے۔ دکان کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں ہے۔ کوئی دکان نہ کھولے ، بند شٹر کے ساتھ آن لائن کاروبار کیا جائے۔ صرف ایک شخص دکان میں کام کر سکتا ہے۔ یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ کی ایس او پی پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔