Monday, May 13, 2024

کراچی کی لیاری ندی پر قبضہ، راتوں رات سینکڑوں جھگیاں آباد

کراچی کی لیاری ندی پر قبضہ، راتوں رات سینکڑوں جھگیاں آباد
November 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کی لیاری ندی پر قبضہ کر لیا گیا، راتوں رات سینکڑوں جھگیاں لگالی گئیں۔ خانہ بدوشوں نے لیاری ندی میں کئی مقامات پر پڑاو ڈالا ہوا ہے۔ کراچی کی  سب سےبڑی لیاری ندی۔ ایک بارپھر قبضہ مافیانے پنجے گاڑھ لئے، ندی میں راتوں رات سینکڑوں جھگیاں بنالیں۔ جھگیوں میں ہزاروں خانہ بدوش مقیم بھی ہوگئے۔ شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ توجہ دلائی تو کے ایم سی اینٹی انکرچمنٹ نے آپریشن کیا۔ چند جھگیاں صاف کیں میڈیا کو تصاویر بھیجیں اور بس۔ سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا ہے کا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم حقائق کاجائزہ لینے لیاری ندی پہنچی۔ لیاری ندی میں اب بھی کئی مقامات پر تجاوزات موجود ہیں۔ جگہ جگہ جھگیاں بنی ہوئی ہیں۔ بھینسوں کے باڑے اور گودام بھی موجود ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے بنانے کے لئے پہلے بھی قابضین کو ہٹانے کے لئے خطیر رقم خرچ کی گئی تھی۔ اِس بار بھی تجاوزات بروقت نہ ہٹائی گئیں تو آنے والے کسی منصوبے کے لئے ایک بار پھر اِنہیں کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑ جائیں گے۔