Friday, April 19, 2024

کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کر ترس گئے،حکمران پارٹی اور اپوزیشن میں سے کسی کو رحم نہیں آیا

کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کر ترس گئے،حکمران پارٹی اور اپوزیشن میں سے کسی کو رحم نہیں آیا
May 11, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ایوان میں آئے انجوائے کیا، مسکراہٹیں بکھیریں اور چل دیئے،   اپنے مسائل پر تحریک التواء جمع کرانے والے اپوزیشن رہنماؤں میں سے بھی کسی نے اس اہم عوامی مسئلے پر احتجاج کیا اور نہ ہی واک آؤٹ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بارپھرہوا لیکن کام کی بات آج بھی نہ ہوئی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری پینے کے پانی کے بحران پر حکومتی موقف دینا تھا لیکن ہوا کیا  موصوف ایوان میں تو ضرور آئےمگر پانی کے مسئلے پر بات کرنے کے لئے نہیں مسکراہٹوں کا تبادلہ کرنے کے لئےاپوزیشن رہنماؤں میں سے بھی کسی نے  اس عوامی مسئلے پرآوازنہ اٹھائی۔ ایم کیو ایم کے رہنما اوراپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن   نے یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام کا مسئلہ ضرور اٹھائیں گے۔ فنکشنل لیگ کےپارلیمانی لیڈر شہر یارمہرنے کہا پانی کا ایشو آج کا نہیں دو ماہ سے ہے اور یہ صرف کرپشن  کی خاطربنایا گیا تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بھی کرپشن کو ہی مسئلے کی جڑ قراردیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں سمندرکنارے رہنے والوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے یوں ترسنا پڑے گا، یہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔