Friday, April 26, 2024

کراچی کی صورتحال کی نگرانی کے لئےخصوصی مانیٹرنگ سیل قائم

کراچی کی صورتحال کی نگرانی کے لئےخصوصی مانیٹرنگ سیل قائم
March 12, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی صورتحال کی نگرانی کے لئے وزارت داخلہ کے شعبہ نیشنل کرائسز مینیجمنٹ سیل میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیا۔ وزیر اعظم  نے  وزیر داخلہ کو کراچی کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیدیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو پر رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد صورت حال پر نظر  رکھنے  کے لئے وزرات داخلہ کے شعبہ این سی ایم سی میں  ہنگامی بنیادوں پر ایک مانٹیرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر این سی ایم سی سعود عزیز کی نگرانی میں قائم مانیٹرنگ سیل کراچی  کی صورت حال سے وزیر داخلہ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رہا ہے ۔ وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں وزارت داخلہ کے افسروں کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں  رینجرز کے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشنز اور امن و مان کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع  ہیں۔