Friday, April 26, 2024

کراچی کی صورتحال پر بلاول کے غائب رہنے پر شہری برہم

کراچی کی صورتحال پر بلاول کے غائب رہنے پر شہری برہم
August 26, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے شہریوں نے بارش کی تباہ کن صورتحال میں بلاول بھٹو کے منظرعام پر نہ آنے پر غصے کا اظہار کیا ہے ۔ کراچی کا بیٹا ہونے کا دعویٰ مگر بارشوں کے ڈوبتے کراچی والوں کا دکھ درد بانٹنے کیلئے چیئرمین پی پی پی بلاول  بھٹو زرداری کہیں نظر نہ آئے ۔ سندھ کے  وزراء نے عملی اقدامات  کے  بجائے محض کراچی کے نمائشی  دوروں پر  ہی اکتفا کیا۔ سرجانی ٹاؤن ، یوسف گوٹھ ، اورنگی ٹاؤن ملیر کے کئی گوٹھ میں بارش کا سیوریج ملا پانی گھروں میں داخل ہو گیا مگر کوئی  بھی مدد کو  نہ آیا۔ کراچی کی بد حال پر جی ڈی اے کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ ممتاز  سماجی رہنما صارم  برنی  نے کہا  آج کراچی کی حالت دیکھ کر  دل خون کے آنسو رو  رہا ہے ۔ جیالوں کی سندھ سرکار ہو یا  پتنگ والوں کی شہری حکومت ، مون سو ن کی بارشوں سے پہلے انتظامات  کے دعوے تو بہت  کیے گئے تھے مگر اقدامات صفر  تھے ۔ حقیقت  تو یہ ہے دنیا سو سے زائد ملکوں سے بڑے اور ملک کے اقتصادی حب کا کوئی والی وارث نہیں۔