Sunday, May 12, 2024

کراچی کی صنعتوں کو پھر گیس بحران کا سامنا

کراچی کی صنعتوں کو پھر گیس بحران کا سامنا
November 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی صنعتوں کو ایک بار پھر گیس بحران کا سامناہے، سردیوں کی آمد کیساتھ ہی  مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی سپلائی کمی سے پیداواری عمل شدید متاثر ہونے لگا،صنعتکارکہتےہیں گیس کا بحران ختم نہ ہوا تو صنعتیں چلانا مشکل ہوجائے گا۔ پیداواری لاگت میں اضافہ تو کبھی گیس سپلائی کا مسئلہ صنعتکاروں کی مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہیں ، سردیوں کی لہر آتے ہی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے  جس سے صنعتوں میں پیداواری عمل شدید متاثر ہورہا ہے ۔ صنعتکاروں کے مطابق ایک طرف حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کے دعوے کرتے نظر آتی ہے ، مگردوسری طرف صنعتوں کی بہتری کےلئےکوئی اقدام نہیں اٹھایاجارہا ، جس کے باعث  رآمدی آرڈرز پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ صنعتوں کو گیس کی فراہمی پر لاپرواہی برتنے پر وزیر اعظم عمران خان چند ماہ پہلے سوئی سدرن اور نادرن کے ایم ڈیز کو فارغ کرچکے ہیں اسکے باوجود یہ مسئلہ جوں کے توں ہے۔