Sunday, September 8, 2024

کراچی کی صفائی کون کرے گا؟؟؟ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ شروع، سندھ حکومت کراچی کی ترقی نہیں چاہتی: وسیم اختر

کراچی کی صفائی کون کرے گا؟؟؟ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ شروع، سندھ حکومت کراچی کی ترقی نہیں چاہتی: وسیم اختر
March 10, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کی صفائی کون کرے گا؟ دو سیاسی جماعتوں میں مقابلہ شروع ہو گیا۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی نہیں چاہتی۔ منصوبہ بندی کے تحت منتخب نمائندوں کو روکا جا رہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جام خان شورو نے تنقید پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کو سرکاری مشینری پر پارٹی پرچم لگا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ وسیم اختر کو پریشانی ہے تو علاج کرائیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت منتخب نمائندوں کو کام سے روکا جا رہا ہے، تعاون نہ کرنے کی بھی حد ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم نے شہر کو صاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور تمام تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔ حکومت سندھ کی کراچی دشمن پالیسی سامنے آگئی ہے۔ ایم کیو ایم کو مشینری کرائے پر بھی حاصل کر کے صفائی مہم چلانی پڑی تو چلائیں گے۔ دوسری جانب وزیر سندھ بلدیات جام خان شورو بھی میدان میں اتر آئے۔ کہتے ہیں کسی سیاسی جماعت کو سرکاری مشینری پر پارٹی پرچم لگا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ وسیم اختر کو کوئی پریشانی ہے تو وہ اپنا اعلاج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم ایک ماہ سے جاری ہے اور یہ سرکاری افسروں کی نگرانی میں جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کسی بھی مشینری کو کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔