Friday, May 10, 2024

کراچی کی شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا واقعہ ، ملزم حمزہ مغل گرفتار

کراچی کی شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا واقعہ ، ملزم حمزہ مغل گرفتار
July 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کی شارع فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے واقعے میں 92 نیوز کی خبر پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم حمزہ مغل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے عمر کالونی سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

شاہراہ فیصل پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا جب موٹر سائیکل پر سوار ملزم حمزہ  نے رکشہ میں سوار خاتون کو مسلسل ہراساں کیا تھا اور رکشہ بھی روکنے کی کوشش کی تھی۔

اوباش نوجوان کی بد تمیزی سے  تنگ آکر  خاتون نے اس کی ویڈیو  بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔ ویڈیو میں ملزم کا  چہرہ واضح  طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔