Thursday, May 2, 2024

کراچی کی سینٹرل جیل سے قیدی کے فرار ہونے کی کوشش ناکام

کراچی کی سینٹرل جیل سے قیدی کے فرار ہونے کی کوشش ناکام
May 1, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کی سینٹرل جیل سے قیدی کے فرار کی کوشش ایف سی اہلکار نے ناکام بنا دی۔ قیدی پولیس اہلکاروں کو دھوکہ دیکر 2 رکاوٹیں عبور کرچکا تھا۔ تیسرے حصار پر ایف سی کے لانس نائیک کرامت نے قیدی کو دبوچ لیا اور دوبارہ سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔ لائنس نائیک کرامت کو جیل انتظامیہ کی جانب سے انعام میں 2 ہزار روپے دیے گئے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے ڈی آئی جی جیل کو 3 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا ۔ ملزم شہریار کو غیرقانونی اسلحہ کے الزام میں ناظم آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا جبکہ 2 سال پہلے بھی سینٹرل جیل سے 2 دہشتگرد فرار ہوچکے ہیں ۔