Thursday, April 25, 2024

کراچی کی سیاست کے بارے میں کچھ علم نہیں ، آغا سراج درانی

کراچی کی سیاست کے بارے میں کچھ علم نہیں ، آغا سراج درانی
January 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ  انہیں کراچی شہر کی سیاست کے بارے میں کچھ علم نہیں، یہ بھی نہیں پتا کہ ایم کیو ایم کا اتحاد پی ٹی آئی سے ٹوٹا ہے یا نہیں۔ احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ  سب اپنی مرضی سے چل رہے ہیں ، سیاست ایک اوپن گراونڈ ہے، اس میں فیلڈ کھلی ہوتی ہے۔ ادھر  تفتیشی افسر کی جانب سے  ریفرنس کے مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی ،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  مزید تفصیلات کیلئے نیب نے ڈپٹی کمشنر اور  نے ایم ڈی اے کو خط لکھا ہے ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایم اے  سے جواب آنے تک مہلت دی جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 11 فروری تک مفرور ملزمان کی جائداد سے متعلق روپورٹ پیش کرنے کام حکم دے دیا ، ریفرنس کے شریک ملزم گلزار کی جانب سے بیرونی ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے ملزم گلزار کی درخواست پر سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی ۔