Tuesday, May 7, 2024

کراچی کی سیاست میں برف پگھلنے لگی

کراچی کی سیاست میں برف پگھلنے لگی
December 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی سیاست میں برف پگھلنے لگی۔ شادی کی تقریب میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں میں ملاقات ہوئی جس میں شہر کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان شادی کی ایک تقریب میں ملاقات ہوئی ۔ کافی عرصے بعد بات دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے علی رضا عابدی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ فاروق ستار نے انیس قائم خانی کو مستقبل میں ساتھ چلنے کی پیشکش کی جو انیس قائم خانی نے قبول کر لی۔