Tuesday, April 23, 2024

کراچی کی سڑکوں پر پانی جمع‘ کئی طالبات گر پڑیں‘ شہریوں کو مشکلات

کراچی کی سڑکوں پر پانی جمع‘ کئی طالبات گر پڑیں‘ شہریوں کو مشکلات
December 13, 2015
کراچی (92نیوز) یہ نہ توکوئی تالاب ہے اور نہ ہی ندی نالہ بلکہ ملکی معیشت کی شہ رگ اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مصروف ترین علاقے گلشن اقبال کی ایک اہم ترین شاہراہ ہے جسے ہم یونیورسٹی روڈ کے نام سے جانتے ہیں۔ جوہڑ کا منظر پیش کرنے والی سڑک کے باعث جامعہ اردو میں آنےو الے طلبہ بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اردو یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ دینے والی طالبات دہرے امتحان سے دوچار ہوگئیں اور گندے ہونے والے پاو¿ں اسی پانی سے دھونے لگیں۔ جوہڑ کا منظر پیش کرنے والی شاہراہ کے سبب جامعہ آنے والے طلبہ خاصے پریشان دکھائی دیے۔ کئی جگہ پر طالبات پانی عبور کرتے گندے پانی میں گر پڑیں۔ پانی کے باعث یونیورسٹی روڈ پر مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈاور بلدیاتی اداروں کی غفلت کے باعث لوگ اذیت کا شکار ہیں۔