Friday, March 29, 2024

کراچی کی سڑکوں پر قبضہ مافیا کا راج برقرار

کراچی کی سڑکوں پر  قبضہ مافیا کا راج برقرار
November 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ہزاروں غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، 5ہزارغیر قانونی مکانات،دکانیں اور10 ہزار سے زائد شیڈز کو مسمار کیا گیا ۔ گرینڈ آپریشن کے باوجود سڑکوں پر ٹھیلے، پتھاروں اور  بےہنگم  پارکنگ کا حل نہ نکل سکا  ، شہرقائد کی اہم سڑکوں پر اب بھی قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے ۔ سپریم کورٹ نے کراچی کی شہری حکومت کو انکروچمنٹ فری کراچی کا ٹاسک دیا تو ابتداء ہوئی صدر سےجس کے بعد آپریشن کا یہ دائرہ شہر کے تمام اضلاع میں پھیلتا چلا گیا  ۔ حکومتی کاغذوں کے مطابق اب تک شہر بھر میں جاری   آپریشن کے دوران پانچ ہزار غیر قانونی مکانات و دکانیں اور 10 ہزار سے زائد شیڈز کومسما کیا گیا  جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ٹھیلے پتھارے ہٹائے تو گئے لیکن ان کا مستقل انسداد نہ ہوسکا،جبکہ اہم سڑکوں پر اب بھی قبضہ مافیا کا راج ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مسرور احمد کہتے ہیں کارروائی کے بعد ٹھیلوں  اور پتھارے  دوبارہ نہ لگنے دینے کی ذمہ داری پولیس کی ہے  ۔ کے ایم سی حکام  شہر میں ٹریفک کے مسائل کی ذمہ داری پارکنگ کنٹریکڑزپر بھی عائد کرتے ہیں جو کہ گاڑیوں کی پارکنگ  مقررہ لین  سے زیادہ  کرواکر ٹریفک کے مسائل بڑھانے  کا سبب بنتے ہیں۔