Thursday, March 28, 2024

کراچی کی سات انڈسٹریل زونز کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی کی سات انڈسٹریل زونز کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
March 10, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی سات انڈسٹریل زونز نے کراچی حکومت کوامن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈسٹریل زونز کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سات انڈسٹریل زونز کی تنظیمیں غیر معیاری اور ناکافی انفراسٹرکچر اور امن و امان کی ناگفتہ بہ  صورتحال پر حکومت کے خلاف یک زباں ہوگئیں ہیں۔ تنظیموں نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل سننے کو کوئی بھی تیار نہیں ۔ صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا  50فی صد سےزائد ٹیکس اور برآمدات میں حصہ رکھتا ہے ۔ لاکھوں افراد کو روزگار مہیا کرنے والے اس شہر کے صنعتی علاقوں میں غیر ملکی آنے سے بھی ڈرتے ہیں ۔ صنعت کاروں نے حکومت کو 7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کردیا۔