Friday, March 29, 2024

کراچی کی دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرایا جا سکا

کراچی کی دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرایا جا سکا
June 1, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دکانیں اور مارکیٹوں میں کوروناوائرس سےبچاؤ کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کیاجارہاہے،نہ منہ پر ماسک ہیں نہ ہاتھوں میں گلوز، سماجی فاصلوں کا خیال بھی نہیں رکھاجارہا،دکاندار اور شہری سب ہی  کوروناوائرس سے بے فکر نظر آرہے ہیں۔

دکانیں ،بازار اورمارکیٹوں  میں کاروبارجاری ہے ، دکاندار اور خریدار کوروناوائرس کو بھول گئے ،  بیشتر مقامات پرایس اوپیز کو نظرانداز کیاجارہاہے ،کچھ مقامات  پردکاندارنے ماسک تو لگائے ہوئے ہیں  لیکن دیگر ایس او پیرز کو فراموش کردیاگیاہے۔

سینٹی ٹائرز کا استعمال  تو کہیں بھی نظر نہیں آرہا ، سماجی فاصلہ رکھناانتہائی ضروری ہے لیکن کہیں ابھی اس پرعمل نہیں ہورہا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کےوار جاری ہیں ، سول اسپتال میں قائم ربوٹک سرجری مشین پرسرجری کرنے والا عملہ کورونا شکارہوگیاہے۔ربوٹک سرجری پر ایس آئی سی یوٹی کے 3 ڈاکٹرکورونامیں مبتلا ہوگئے ہیں۔جس  کے بعد ربوٹک میشن اور آپریشن تھیٹر عارضی بند کردیاگیا۔