Saturday, April 20, 2024

کراچی کی خراب صورتحال، وزیر اعظم کی حکام کو ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

کراچی کی خراب صورتحال، وزیر اعظم کی حکام کو ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
August 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کراچی کی خراب صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1299027628524007424?s=20 وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ہے کہ کراچی میں متاثرہ افراد کیلئے جاری ریسکیو، ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہوں سیلاب میں پھنسے افرادکی مدد کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1299027631447433216?s=20 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح اور کراچی کے عوام کو فراہمی آب جیسے بڑے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے ہم سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کے مستقل حل کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔