Friday, March 29, 2024

کراچی کی جیلوں میں قیدیوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف

کراچی کی جیلوں میں قیدیوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف
November 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی جیلوں میں قیدیوں سے بھی بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ سینڑل اور ملیر جیل میں برسوں سے تعینات پولیس اہلکاروں نے اپنی ریاست بنا رکھی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ برسوں سے جیلوں میں تعینات پولیس اہلکار قیدیوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ چھوٹے جرائم میں جیل آنے والے قیدیوں پر بھتے کے لئے تشدد کیا جاتا ہے۔ تشدد کے بعد اس کے گھر والوں سے ٹیلی فون پر بات  کروائی جاتی ہے اور رقم منگوائی جاتی ہے جو قیدی رقم دے دیتے ہیں انہیں سکون سے رہنے دیا جاتا ہے۔ سندھ کے محکمہ جیل خانہ جات نے بھتہ وصولی کی شکایت کا نوٹس لیا ہے۔ سینئر جیل سپریڈنٹ ممتاز اعوان اور  ڈسٹرکٹ جیل سپریڈنٹ  ملیرحسن سہتو کو وارننگ جاری کر دی۔ دونوں افسران کو کہا گیا ہے کہ قیدیوں سے رقم لینے کا سلسلہ فوری بند  کروایا جائے۔