Wednesday, April 24, 2024

کراچی کی جناح یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد، طالبات نے رنگ دکھا دیئے

کراچی کی جناح یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد، طالبات نے رنگ دکھا دیئے
February 28, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی کی جناح یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ۔ سپورٹس گالا میں پی ایس ایل کا رنگ خوب دیکھنے کو ملا۔ طالبات اپنی اپنی پسند کی ٹیموں کی فتح کے لئے پر جوش دکھائی دیں۔ تفصیلات کےمطابق جناح یونیورسٹی کراچی میں سجائے گئے سپورٹس گالا پر بھی پی ایس ایل کا  جادو سر چڑھ کے بولا۔ طالبات نے اپنی اپنی پسند کی ٹیموں کی شرٹس زیب تن کیں اور سپورٹس گالا میں بھر پور حصہ لیا۔  تاہم طالبات کا کہنا تھا پی ایس ایل  کا فائنل کراچی میں نہ ہونے پر انہیں مایوسی  ضرور ہوئی ہے۔ اسپورٹس گالا کے مہمان خصوصی کرکٹر فواد عالم نے بھی پی ایس ایل کو ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم سنگ میل قرار دیا۔