Friday, May 17, 2024

کراچی کی ترقی کیلئے کڑوا گھونٹ پیا ہے، خرم شیر زمان

کراچی کی ترقی کیلئے کڑوا گھونٹ پیا ہے، خرم شیر زمان
August 17, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی کےلیے کڑوا گھونٹ پیا،لوگ کہتے ہیں کراچی میں گورنر راج لگایا جائے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ  کوشش ہے  شہر کے عوام کو ریلیف مل جائے، سب سے پہلے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے،پیپلزپارٹی نے 12 سال سے ماس ٹرانزٹ کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ کب تک شہری بسوں  پر لٹک کر سفر کریں گے۔