Friday, April 26, 2024

کراچی کی تباہی و برباری کی ذمہ داری میئر پر عائد ہوتی ہے ، مصطفی کمال

کراچی کی تباہی و برباری کی ذمہ داری میئر پر عائد ہوتی ہے ، مصطفی کمال
August 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار سٹی گورنمنٹ اور میئر  وسیم اختر ہیں ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بیرون ملک جائیداد بنانے کی وجہ سے وسیم اختر باہر بھاگ سکتے ہیں ، اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے  اور کراچی کے مسائل کا حل نکالنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر  جاوید باجوہ اپنا کردار ادا کریں۔ پی ایس پی سربراہ نے کراچی کے حالات کو ملکی سرحدوں سے جوڑتے ہوئے سنگین قرار دیا  اور آرمی چیف سے مدد مانگ لی  ، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کراچی کے شہری میئر وسیم اختر کو ٹیکس ادا نہ کریں ۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ صفائی مہم کے نام پر کچرا  اور نالوں کی گندگی پارکوں میں پھینکی جارہی ہے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا 100 فیصد کنٹرول میئر کراچی کے پاس ہے ، میئر کراچی کو فرار ہونے کا راستہ نہیں دینا چاہئے ، کراچی کی تباہی اور بربادی کا حساب وسیم اختر کو الٹا لٹکا کر لیا جائے،امسال قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا اہتمام نہیں کیا گیا جس سے  شہر تعفن اور وبائی امراض میں  تبدیل ہو گیا ، ڈھائی ہزار سے زائد بچے جناح اسپتال گئے ۔ایک ہفتے میں شہر میں کانگو وائرس کے کیسز بڑھ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر سے بات کرنا ہی بے کار ہے ، حکومت ان کا نام ای سی ایل میں ڈالے ، سارا شہر مکھی اور مچھروں سےبھر گی اہے ،بارش کےبعد شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔