Saturday, April 20, 2024

کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کی خوبصورتی نکھرنے لگی

کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کی خوبصورتی نکھرنے لگی
November 13, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی صدر میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ تاریخی ایمپریس مارکیٹ کی خوبصورتی نکھرنے لگی۔ گذشتہ روز عمارت کو اسنار کل کی مدد سے دھویا گیا تھا۔ آج بھی صاف صفائی کا کام کیا جارہاہے۔ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے تمام ملبہ اٹھائے جانے کے بعد اس کے اطراف پارک کی تعمیر کا کام شروع ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے ایمپریس مارکیٹ کو اس کی اصل شکل میں لائیں گے اور شہری یہاں پر سکون سے وقت گزار سکیں گے۔ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر معاشی حب کراچی میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ پانچ روز میں صدر کی ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں ایک ہزار 44 دکانیں مسمار کی گئی۔ ایمپریس مارکیٹ سمیت اطراف میں قائم مارکیٹوں کی ایک ہزار چوالیس دکانیں مسمار کردی گئیں۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر صدر میں تو ایکشن دکھائی دیا تاہم دیگر علاقوں میں تاحال تجاوزات کی بھرمار ہے۔