Friday, March 29, 2024

کراچی کی تاجر برادری نے بجٹ کو بیلنس قرار دے دیا

کراچی کی تاجر برادری نے بجٹ کو بیلنس قرار دے دیا
June 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کی تاجر برادری نے وفاقی حکومت کے بجٹ برائے مالی سال دوہزار اکیس بائیس کو بیلنس قرار دے دیا، گاڑیوں پر ڈیوٹی، سیلز ٹیکس میں کمی اورتھرد پارٹی آڈٹ ،سیلف اسسمنٹ اسکیم سمیت دیگر فیصلوں کو درست کی جانب قدم قرار دے دیا۔

کراچی میں تاجر برادری نے وفاقی بجٹ اجلاس کے سی سی آئی میں دیکھا۔

بجٹ اجلاس کے بعد چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے بجٹ کو انتہائی بیلنس قرار دیا بتایا کہ عام آدمی کے لیے بجٹ میں بہت کچھ ہے گاڑیوں پر ڈیوٹی، سیلز ٹیکس میں کمی اورتھرد پارٹی آڈٹ کا اچھا اقدام ہے۔

زبیر موتی والا نے کہا وفاقی حکومت کی سیلف اسسمنٹ اسکیم ایک بہت بڑا فیصلہ ہے اگر اس پر عمل ہوتا ہے یہ بہت فائدہ ہوگا ٹیکس  ادا کرنیوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

صدر کے سی سی آئی شارق وہرا نے بجٹ میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس رٹرن اوور ٹیکسسز میں کمی کرنے حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصل فنانس بل آنے پر ہی معلوم ہوگی۔

تاجر برادری نے مجموعی طور بجٹ کو مثبت اور درست سمتکی جانب ایک قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی اگر بجٹ میں کیے گئے فیصلوں عمل ہوتا ہے تو معیشت اور انڈسٹریل سیکٹر میں بھی مزید بہتری آئے گی۔