Monday, September 16, 2024

کراچی کی بہتری کیلئےمیئرکواختیارات دیئےجائیں: مصطفیٰ کمال

کراچی کی بہتری کیلئےمیئرکواختیارات دیئےجائیں: مصطفیٰ کمال
February 5, 2017
کراچی(92نیوز)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نےحکومت سے کہا ہے کہ وہ شفاف مردم شماری کو ہرصورت یقینی بنائے وزیر اعلی سندھ کراچی کی بہتری کے لیے مئیر وسیم اختر کو اس کے اختیارات دیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت کو خبر دار کیا کہ اس کے پاس پارٹی کے پیش کردہ مطالبات ماننےکےلیےصرف چھبیس دن رہ گئےہیں ، انہوں نے کراچی کی عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے وزیر اعلی سندھ سے مئیر کراچی کو اختیارات دینے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔ مصطفی کمال نے کہا پاکستانی آپس میں جڑرہے ہیں مردم شماری میں گڑبڑ کرکے حکومت ان کو تقسیم نہ کرے۔ مصطفی کمال نے یوم یکجہتی کشمیر پرانکی اخلاقی ، سیاسی حمایت کا اعلان کیا اور مختلف پارٹیوں کے تین سو سے زائد عہدیداروں کو پارٹی میں خوش امدید کہا۔