Friday, March 29, 2024

کراچی کی بن قاسم ریلوے کالونی میں نو سالہ بچی تشدد کے بعد قتل

کراچی کی بن قاسم ریلوے کالونی میں نو سالہ بچی تشدد کے بعد قتل
March 1, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بن قاسم میں نو سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بن قاسم ریلوے کالونی میں انسانیت سوز واقعہ پیس آیا۔ نو سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کی ہاتھ پاوں بندھی لاش گذشتہ روز پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کو زیادتی کے بعد گردن میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا۔ بچی کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے  بچی کی لاش  نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ دوسری جانب پولیس نے شک کی بنیاد پر سولہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کے ڈی این اے کرائے جائیں گے۔