Saturday, April 27, 2024

کراچی کی بری حالت کے نام پر ممبئی اور افریقا کی فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی کی بری حالت  کے نام پر ممبئی اور افریقا کی فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر وائرل
August 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بارش اور پانی جمع ہونے پر حکومت کےخلاف عوام آپے سےباہر ہو گئے ،شہرکی بری حالت کی فوٹیجزوائرل کی گئیں ، کراچی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ممبئی اورافریقاکی فوٹیجزکراچی کےنام سےسوشل میڈیاپر شیئر ہوتی رہیں۔

کراچی  میں بارش ہوئی تو  حکومت کے خلاف عوام آپے سےبا ہر ہوگئے  ، شہر کی بری حالت کی  فوٹیجز اس طرح وائرل ہو ئیں   کہ کراچی  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

 کچھ  شہری تو جذبات میں اتنابہہ گئے  کہ بھارت  اور  افریقا تک جا پہنچے   ، ممبئی اور افریقا کی فوٹیجز  کراچی کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ممبئی میں ایک  شہری کی چھت سےندی میں چھلانگ  کراچی کےنام پر سب سے زیادہ  ٹوئٹ کی گئیاور حکومت کے خلاف اپنا غصہ نکالنے کے لیے استعمال ہو تی رہی ۔

کچھ شہریوں نے برساتی پانی میں  سے مگر مچھ نکال دیا  ، یہ غصہ شاید شہر  کی حالت پر مگر مچھ کے آنسو نکالنے والوں کے لیے تھا ۔

کسی نے  ٹریفک سگنل کو  پانی میں تیرتے دکھا دیا ،تو کوئی سمندر کے پانی پر اپنا غصہ نکالتا رہا ۔ فیک نیوزکے ذریعے کراچی کے دکھ کا اظہار اپنی جگہ لیکن وفاق ، سندھ اور شہری حکومت کی کارکردگی نے عوام کو بھر پور موقع دیا کہ وہ اپنے غم و غصہ کا کھل کر  اظہار کر سکیں۔