Wednesday, April 24, 2024

کراچی کی بربادی  گزشتہ سات سال میں ہوئی ہے : مصطفیٰ کمال

کراچی کی بربادی  گزشتہ سات سال میں ہوئی ہے : مصطفیٰ کمال
May 27, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال  کاکہنا ہے کہ کراچی کی بربادی گزشتہ سات سال میں ہوئی ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اپنے قبلے درست کرلیں اب کراچی لاوارث نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کے اجڑنے کی داستان سنائی  بتایا کہ ، تین سو ارب روپے خرچ  کرکے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا  مگر اب ہر سو بربادی ہے  اور جب یہ تباہی ہورہی تھی ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کی پارٹنر تھی ۔ انہوں ںے کہا کہ  شہر کے دعوے داروں نے کے فور ، لیاری ایکسپریس وے کے لیے تو آواز نہیں اٹھائی مگر اپنے قائد کے شناختی کارڈ کے لیے مظاہرے کیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی کے وارث آگئے ہیں ۔ سابق ناظم کراچی نے کہا کہ دشمن بائیس سال سے جنگ لڑے بغیر شہر پر قابض ہے  وہ ملک کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ عوام کو ان ساتھ دینا ہوگا ۔