Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، کھیتی باڑی کرنے والوں کو اسلحہ تھما کر تعینات کرنے کا انکشاف

کراچی ، کھیتی باڑی کرنے والوں کو اسلحہ تھما کر تعینات کرنے کا انکشاف
January 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس حکام کی جانب سے منی چینجرز کے دفاتر پر چھاپوں میں انکشاف ہوا کہ کئی گارڈز کے پاس موجود اسلحہ تو خالی ہے جبکہ کئی تو کھیتی باڑی کرتے کرتے گارڈز بن گئے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں نجی سکیورٹی گارڈز کی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ کراچی میں نجی سیکیورٹی گارڈز کی صلاحیتیں بے نقاب ہو گئیں۔ ایس پی گلشن طاہر نورانی نے منی ایکسچینج پر اچانک چھاپہ مارا تو گارڈز کا پردہ فاش ہو گیا اور کھیتی باڑی کرنے والوں کو اسلحہ تھما کر تعینات کرنے کا انکشاف ہوا۔ مَنی ایکسچینج میں ایسے گارڈ بھی فرائض انجام دے رہے تھے جن کے اسلحہ میں ایک گولی تک نہیں تھی۔ ایس پی گلشن طاہر نورانی کا کہنا تھا سیکیورٹی کمپنیاں پیسے بچانے کے چکر میں ایسے گارڈ کو ملازمت پر رکھتی ہیں۔ چھاپے کے دوران یہ بھانڈا بھی پھوٹا کہ گارڈز کی تو تربیت ہی نہیں ہوئی۔ گلشن ڈویژن پولیس نے منی چینجرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔