Friday, March 29, 2024

کراچی ، کھوکھرا پار کی سلمیٰ سسرالیوں کے تشدد سے زندگی کی بازی ہار گئی

کراچی ، کھوکھرا پار کی سلمیٰ سسرالیوں کے تشدد سے زندگی کی بازی ہار گئی
November 20, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں حواء کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی۔ کھوکھرا پار کی رہائشی سلمی دوروز تک سول برنس وارڈ میں موت سے لڑنے والی سلمی زندگی کی بازی ہار گئی۔ دوروز تک سول برنس وارڈ میں موت سے لڑنے والی سلمی زندگی کی بازی ہارگئی۔ کراچی کے علاقے کھوکھراپار کی رہائشی سلمٰی کو دوروز قبل مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ سلمٰی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پر سسرال میں تشدد کیا جاتا تھا۔ اس سے قبل بھی سلمی کو زہر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سلمٰی کا جسم 75 فیصد جھلس چکا تھا۔ سلمی کی والدہ نے بتایا کہ ان کا داماد احمد نجی اسپتال میں ملازم ہے۔ احمد نے ان سے بھی کئی بار بد تمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ سلمی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ انہوں نے چیف جسٹس  اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ   واقعے کا نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔