Friday, April 26, 2024

کراچی ، کھارادر میں پولیس کی کارروائی ، تالا توڑ گینگ کے تین کارندے گرفتار

کراچی ، کھارادر میں پولیس کی کارروائی ، تالا توڑ گینگ کے تین کارندے گرفتار
April 5, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کھارادر اور بلال کالونی میں  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تالا توڑ گینگ کے تین کارندوں سمیت 5 ملزم گرفتار کر لیئے۔

 کھاراد پولیس نے تین رکنی تالہ توڑ گینگ کو دھرلیا۔ کریم، اللہ بخش اور شان کھارادر اور اس کے اطراف میں چوریاں اورتالے کاٹ کرنقب زنی کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کچھ روز قبل نیپیر سے بیٹری کی دکان کا صفایا بھی  کیا تھا۔

 گرفتار ملزم گھروں سے مویشی بھی چوری کرکے بیچ دیتے تھے۔ ملزموں کے قبضے سے چوری شدہ رکشہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آئے ہیں۔

دوسری جانب بلال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز کودھرلیا جن سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ملزموں میں غلام قادر اور اظہر شامل ہیں۔

 پولیس نے گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔