Tuesday, April 23, 2024

کراچی : کچرا چننےکے بہانےڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار

کراچی : کچرا چننےکے بہانےڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار
January 3, 2017

 کراچی(92نیوز)کراچی میں گھروں سے کچرا چننے کے بہانے ڈکیتی کرنے والے گروہ کو پولیس نے دھرلیا، پندرہ رکنی گینگ میں اکثریت کا تعلق افغانستان سے ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  کچرا چننے کے بہانے کراچی میں ڈکیت گروہ نےگھروں سے لیپ ٹاپ ، زیورات ، نقدی اور موبائل لوٹ لئے ،سرسید پولیس نے کارروائی کرکے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ، ایس پی نیوکراچی ڈاکٹر رضوان کے مطابق پندرہ رکنی گینگ شہر میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔  پولیس نے ملزمان کے قبضے گھروں سے لوٹی ہوئی قیمتی اشیا اور اسلحہ برامد کرلیا ہے۔