Wednesday, April 24, 2024

کراچی، کچرا جمع کرنیوالی 2 لینڈ فل سائٹ پر قبضہ مافیا قابض

کراچی، کچرا جمع کرنیوالی 2 لینڈ فل سائٹ پر قبضہ مافیا قابض
October 25, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کچرا ٹھکانےلگانا پہلے ہی محال تھا اب اور مشکل ہوگیا، کچراجمع کرنےوالی دو لینڈ فل سائٹ پرقبضہ مافیانے پنجے گاڑھ لئے، قوانین کے برخلاف لینڈ فل کے اطراف تعمیرات کی جانے لگیں۔ شہرقائد میں جام چاکرو کے بعد گوند پاس لینڈ فل سائٹ پر بھی قبضہ ہونا شروع ہوگیا۔ پانچ سو ایکٹر پر محیط گوند پاس لینڈ فل سائٹ کی 100 ایکَٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ کچے پکے مکانات بنا کر رہائشی آبادی بنا دی گئی ہے۔ فلاحی ادارے نے بھی کچی آبادی کے مکینوں کو مکانات تعمیر کرکے دئیےہیں۔ ہزاروں ٹن کچراجلا کر مزید جگہ بنائی جا رہی ہے۔ لینڈ فل سائٹ قوانین کے برخلاف اطراف میں بھی رہائشی پراجیکٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ قوانین کے تحت لینڈ فل سائٹ سے ایک کلومیٹر فاصلے تک رہائشی آبادی پر پابندی ہوتی ہے۔ ذرائع کےمطابق قبضہ مافیا کو بااثرشخصیت کی سرپرستی حاصل ہے۔