Sunday, September 8, 2024

کراچی : کٹھن حالات سے دوچار تھیلیسیمیا میں مبتلا یتیم بچوں کو مسیحا کا انتظار

کراچی : کٹھن حالات سے دوچار تھیلیسیمیا میں مبتلا یتیم بچوں کو مسیحا کا انتظار
March 26, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں غربت کی شکاربیوہ خاتون تھیلےسیمیا میں مبتلا تین بچوں کےساتھ انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔ بیٹا ماں کا سہارا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے وہ خود سہارے کا منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشکل‘ تکالیف اور مسائل کیا ہوتے ہیں ؟ یہ بات ملیر کی رہائشی بیوہ خاتون شازیہ سے بہتر کون جانتا ہو گا جو شوہرکی وفات کے بعد دس برس سے بزرگ والد اور تھیلےسیمیا کی شکار بیٹی انعم‘ عاصمہ اور بیٹے اویس کےساتھ نہایت مشکل اور کٹھن حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔ تھیلےسیمیا کا شکاربیٹا اویس بھی چند ماہ قبل حادثے میں زخمی ہو کربستر سے لگ گیا ہے اور گھر میں چھوٹی سی دکان بنا کر گھروالوں کی کفالت کر رہا ہے۔ شازیہ اور ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ ان کا گھربھی خستہ حال ہے۔ بارشوں کے دوران گھر میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کی مرمت کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں۔