Friday, April 26, 2024

کراچی: کومبنگ آپریشن میں 22مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: کومبنگ آپریشن میں 22مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
March 2, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن، بائیس مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد، گرفتار ملزموں میں ڈاکو، اسٹریٹ کرمنلز اور غیرملکی باشندے شامل، مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں الفلاح پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عدنان، عمران اور وحید سے تین ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اتحاد ٹاون پولیس نے بھی ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم اعظم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ دوسری جانب شاہراہ نورجہاں، بریگیڈ اور نیوکراچی پولیس نے کارروائیوں کے دوران 8 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیرملکیوں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مکان کرائے پر دینے کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے مالک مکان اور کرائے دارکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔