Friday, May 17, 2024

کراچی ، کومبنگ آپریشن میں 16 ملزم گرفتار

کراچی ، کومبنگ آپریشن میں 16 ملزم گرفتار
January 29, 2019
ملزم گکراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں پولیس نے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف  کومبنگ آپریشن اور مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت 16 ملزم دھرلیے ،  گرفتار ملزموں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ محمودآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چنیسر گوٹھ میں کومبنگ آپریشن کے دوران چھ ملزموں کو گرفتار اور 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزموں سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر کے مقدمات درج کرلئےگئے۔ دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی کریک کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران چار خواتین سمیت چھ ملزموں کوگرفتارکرلیا، جن سے ٹیکسی میں چھپایا گیا گٹکا بنانے کا خام مال اور چھالیہ برآمد ہوا۔ مومن آباد پولیس نےچارملزم گرفتار کرکے اسلحہ ،موبائل فون، موٹر سائیکل اوردیگر سامان برآمدکرلیا۔