Thursday, March 28, 2024

کراچی کورونا کیسز کی شرح میں سرفہرست، لاہور کا دوسرا نمبر

کراچی کورونا کیسز کی شرح میں سرفہرست، لاہور کا دوسرا نمبر
December 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر جہاں شرح سب سے زیادہ 13.01 فیصد تک جا پہنچی۔ لاہور کا دوسرا اور میر پور کا تیسرا نمبر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے اس وقت 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کردی۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 13.01 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.25 فیصد، پنجاب میں 3.40، سندھ میں 7.91فیصد، بلوچستان میں 4.78، خیبرپختونخوا میں 6.41، اسلام آباد میں 3.58 اور گلگت بلتستان میں 1.22 فیصد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح 6.36، حیدرآباد میں 6.78، لاہور میں 9.49، راولپنڈی 5.74، کراچی 13.01، سوات 5.51، ایبٹ آباد 4.69، میر پور 8.47، مظفر آباد 7.69 اور کوئٹہ میں 3.15 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 403 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔