Thursday, March 28, 2024

کراچی ، کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں دو ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن آج شام سے لگایا جائیگا

کراچی ، کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں دو ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن آج شام سے لگایا جائیگا
June 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں آج شام سات بجے سے دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ،   ماسک لازمی قرار،آمدورفت ،ٹرانسپورٹ،ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن ہونے والے علاقوں  میں ضلع کورنگی میں لانڈھی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر ، یو سی ایک  کے مومن آباد، جعفر باغ، ماڈل کالونی اور مومن آباد ، یو سی دو کے مخدوم بلاول، قیوم آباد اے اور بی ایریا، ناصر کالونی، پی اینڈ ٹی کالونی اور دار اسلام ، یو سی سات الفلاح،ملت ٹاؤن ، ملیر ہالٹ ، یو سی نو میں سول ایوی ایشن کالونی، کینٹ بازار، اولڈ اقبال آباد، عوامی کالونی ، پاور ہاؤس کے علاقے شامل ہیں ۔

قاتل کورونا وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی

ضلع جنوبی میں پانچ یونین کاؤنسلز کو سیل کیا جائے گا ۔ ضلع جنوبی میں کھارادر، صدر، لیاری، کراچی کینٹ اور ڈیفنس کے علاقے شامل ہیں ۔

ضلع جنوبی کینٹ کی یونین کاؤنسل میں بزٹہ لائن اور ڈولی کھاتہ میں لاک ڈاون سخت کیا جائے گا ، یونین کاؤنسل کھارادر میں لی مارکیٹ، یونین کاؤنسل صدر میں برنس روڈ ، اردو بازار، صدر اور ایم اے جناح روڈ شامل ہیں ۔

یونین کونسل لیاری میں آگرا تاج ٹو اور بہار کالونی شامل ہیں  ۔ ڈیفنس میں خیابان بدر اور خیابان محافظ شامل ہیں ۔

ضلع شرقی میں 17 یونین کاؤنسلز میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا،‎محمد علی سوسائٹی،بہادر آباد،عیسی نگری گلشن اقبال،صفورا گوٹھ،عسکری فور،گلستان جوہر بلاک تیرہ،پی ای سی ایچ ایس بلاک دو اور چھ ، محلہ،مارٹن کوارٹر،فاطمہ جناح کالونی تین ہٹی،جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر، سولجر بازار ، نمائش کے علاقے شامل ہیں ۔

ضلع غربی کے چھ علاقوں میں لاک ڈاون سخت کیا جائے گا جن میں  سونگل، اسلام نگر، سعید آباد، میٹروویل، فرنٹیئر کالونی اور غازی آباد شامل ہیں ۔

ضلع ملیر کی چھ یونین کاؤنسلز میں دو درجن سے زائد علاقے شامل ہیں جنہیں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔  ضلع ملیر میں جعفر تیار، کیٹل کالونی، گلشن حدید، مظفرآباد، داؤد چورنگی اور قائد آباد شامل  ہیں ۔

ضلع وسطی میں گلبرگ اور ناتھ کراچی میں سخت لاک ڈاون کیا جائے گا ، جوہر آباد کی مختلف گلیاں، انار کلی مارکیٹ،  باب غازی اپارٹمنٹ اور نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای شامل ہیں۔